سٹی 42 : شہرمیں بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ۔
وحدت کالونی کے علاقہ شاہ کمال میں سہ پہر 2 بجے سے بجلی بند ، بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثرہوگئی ۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے متعلقہ حکام سے بجلی جلد بحال کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔