ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت کی علامت سمجھے جانے والے 3 بدمعاش گرفتار ،ملزم ناصر مدنی کے بھائی پر تشدد میں بھی ملوث

 دہشت کی علامت سمجھے جانے والے 3 بدمعاش گرفتار ،ملزم ناصر مدنی کے بھائی پر تشدد میں بھی ملوث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرارخان:کاہنہ میں  دہشت کی علامت سمجھے جانے والے 3 بدمعاش گرفتار  ہوگئے ۔ملزموں نے ناصر مدنی کے بھائی پر بھی تشدد کیا تھا 

ایس پی ماڈل ٹاؤن  کے مطابق پولیس نے ملزمان کو اسلحہ سمیت ڈی گول چکر گجومتہ سے گرفتار کیا، ملزمان نے 1 روز قبل لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے شہری کو زخمی کیا تھا 

ملزمان نے مولانا ناصر مدنی کے بھائی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان نے چند روز قبل بھی شہری کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزمان میں شان جٹ، وقار اور فہد شامل ، مقدمہ درج کرلیا ۔

عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔