سٹی 42 : لوئر مال اور لوہاری پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے تین پتنگ فروش گرفتار کرلیے ۔
ملزمان کے قبضہ سے 320 پتنگیں 16 ممنوعہ کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرلی گئیں، اس کے علاوہ لوہاری گیٹ ملزمان حنان اور امان ناصر سے 100 پتنگیں برآمد کی گئیں۔ لوئر مال پولیس نے کاروائی کرتے ملزم امیر سے 220 پتنگیں اور 16 کیمیکل ڈور برآمد کر کے پابند سلاسل کیا ۔
ملزمان پابندی کے باوجود پتنگوں اور چرخیوں کی سپلائی کر رہے تھے ۔
لوئر مال اور لوہاری گیٹ پولیس کی نگرانی میں ٹیم نے کاروائی کرتے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا ۔ ملزمان پتنگوں اور چرخیوں کی ترسیل کے گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتے تھے، جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔