ابوبکر ارشد:انتظامیہ دودھ اور دہی سرکاری قیمتوں پر فروخت کروانےمیں ناکام ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دودھ 200روپے سے لیکر 240روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ سرکار کی جانب سے دودھ کا ریٹ 170روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
مزید برآں، دہی اوپن مارکیٹ میں 260روپے سے 280میں فروخت ہونے لگا ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی کا ہر دکاندار کا اپنا اپنا ریٹ ہے۔
شہری نے مزید مطالبہ بھی کیا کہ ضلعی انتظامیہ دودھ اوردہی کے سرکاری ریٹس کویقینی بنائے ۔