ابراہیم رند :منکی پاکس نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا۔
سندھ انفیکشز ڈیزز اسپتال نیپا میں 3 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی جس میں ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں مجموعی طور پر منکی پاکس کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں2 کیسز کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے جبکہ ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ایک مشتبہ کیس کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے،2 کیسز میں باپ اور بیٹی شامل ہیں،کراچی سے رپورٹ ہونےوالے 46 سالہ شخص کا تعلق فیڈرل بی ایریا سے ہے ،تینوں مریضوں کی پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔
ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 40 جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔