وقاص احمد:ہنجروال کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے بعد نوجوان کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25 سالہ مبین نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔
پولیس کے مطابق مبین کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر نوجوان کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔