وقاص احمد:کاہنہ کے علاقے میں 11 سال قبل لاپتا ہونے والے نوجوان شکیل حیدر کے اغوا اور قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے مبینہ طور پر واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ شکیل حیدر کو اس کے کزنز اور دوستوں نے مبینہ طور پر قتل کیا، جس کے بعد لاش بی آر بی نہر میں پھینک دی گئی۔ کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے 6 کزنز اور دوستوں کو گرفتار کیا ہے۔
دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے مبینہ طور پر شکیل حیدر کو قتل کرنے اور لاش بی آر بی نہر میں پھینکنے کا انکشاف کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کو 11 سال گزرنے کے باوجود مقتول کی باقیات تاحال برآمد نہیں ہوسکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شکیل حیدر کی باقیات کی تلاش کیلئے تمام تر کوششیں کی گئیں، تاہم اب تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔