ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جوہر ٹاؤن: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:جوہر ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا  جبکہ ہاس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گرفتار زخمی ملزم مون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے جی ون بلاک مارکیٹ میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے چند روز قبل جوہر ٹاؤن میں ایک شہری کو گھر کی دہلیز پر مبینہ طور پر لوٹا تھا۔ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن نعمان شکور کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔