ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   پنجاب بھر میں لائن لین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 2 لاکھ سے زائد چالان

   پنجاب بھر میں لائن لین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 2 لاکھ سے زائد چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   علی ساہی :  پنجاب ٹریفک پولیس کی جانب سے لائن لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں, ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ لائن لین کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ سے زائد شہریوں کے چالان کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور بہاولپور میں لائن لین کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ چالان جاری کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا ہے کہ لائن لین کی خلاف ورزی ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے، جبکہ لائن لین کی پابندی سے سڑکوں پر حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

 انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں۔