ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24 گھنٹوں میں 23 ہزار 779 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

24 گھنٹوں میں 23 ہزار 779 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی ساہی: پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے،24 گھنٹوں میں 23 ہزار 779 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 37 ہزار 236 چالان، 02 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 343 گاڑیوں کے چالان، 29 تھانوں میں بند ہیں۔

آئی جی پنجاب کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

  آئی جی پنجاب  کا کہنا تھا کہ   پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے،ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے مئوثر اقدامات کیے جائیں۔