پرویز الہی کی بازیابی سے متعلق درخواست، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری 

پرویز الہی کی بازیابی سے متعلق درخواست، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری 
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, Lahore High court File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کی بازیابی سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ 

جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری جاری کیا۔ جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک کو پرویز الہیٰ کو ریکور کرنے کےلیے بیلف مقرر کیا جاتا ہے، سیشن جج اٹک پرویز الہی کو سپرنٹینڈنٹ اٹک جیل سے بازیاب کروا کہ عدالت پیش کریں گے۔ پرویز الہی کو سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کی نگرانی میں کل ہائیکورٹ پیش کیا جائے۔ سیشن جج اٹک اور مجسٹریٹ پرویز الہی کی بخفاظت لاہور ہائیکورٹ پیشی کے تمام پراسس کی نگرانی کریں گے ۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالتی حکم کی عدولی پر سپرینٹنڈنٹ جیل اٹک کل ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوں۔ اسلام آباد پولیس نے عدالتی دائرہ سے پرویز الہی کو گرفتار کیا۔  اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی حکم عدولی کی، جس پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔ آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ پرویز الہی کو اٹک جیل میں رکھا گیا لہذا کیس عدالتی دائرہ اختیار میں ہے۔