تاجپورہ، چھت پر  سوئی خاتون کو گولی لگ گئی

تاجپورہ،خاتون ،گولی،طبی امداد،پولیس،سٹی42
کیپشن: firing file, photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) تاجپورہ کےعلاقےمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی،زبیدہ نامی خاتون گھر کی چھت پر سوئی ہوئی تھی۔
  پولیس کے مطابق تاجپورہ کی رہائشی 42 سالہ زبیدہ کے بازو پر گولی لگی جسے طبی امداد کے لیے فوری سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے، ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جاۓ گا۔