ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ وقت سیاست کا نہیں، مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

 Shahid Afridi
کیپشن: Shahid Afridi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں۔ متاثرین کو بروقت امداد نا ملی تو جانی نقصان ہوسکتا ہے۔ ایئرفورس کی مدد سے بذریعہ جہاز امداد پہنچانے میں آسانی ہوئی ہے۔ بلوچستان میں آرمی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

پا ک فضائیہ اور شاہد آفریدی فاونڈیشن ملک میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ائیر وائس مارشل زعیم افضل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ ہم نے نو مقامات پر طبی کیمپ قائم اور چار جگہ ٹینٹ سٹی بنائے ہیں۔ بیس ہزار افراد کو کھانا فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ائیر فورس کے پاس ٹرانسپورٹ ائیر کرافٹ ہیں۔ سندھ میں فیصل بیس کے اندر امدادی سامان کے لئے حب بنایا گیا ہے۔25ہزارخاندان کو اب تک راشن تقسیم کرچکے ہیں۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا کہ ائیرفورس کی مدد سے بذریعہ جہاز امداد پہنچانے میں آسانی ہوئی ۔سندھ میں لوگوں کی زندگی بہت مشکل ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں فوج کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ تمام این جی اوز مل کر کام کریں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پانی، کھانا، کپڑے اور دوائیوں کی اشد ضرورت ہے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں۔ متاثرین کو بروقت امداد نا ملی تو جانی نقصان ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں پہلے بھی اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی ضرورت تھی۔ یہ ہی پاکستان ہے ان ہی لوگوں کو سب مل کر اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے۔ 

Ansa Awais

Content Writer