لاہوریئے راہ راست پر، حکومتی پابندیاں کام کر گئیں

لاہوریئے راہ راست پر، حکومتی پابندیاں کام کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر سخت پابندیاں کام کرگئیں،پابندیوں سے پہلے 54478 روزانہ افراد ویکسین لگواتے تھے لیکن پابندیوں سخت ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے شہریوں کی تعداد دوگناہ سے بھی زیادہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں ایک لاکھ 17 ہزار ساتھ سو 67 افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ اب تک  46 لکھ 15 ہزار 52 لاہوریوں کو ویکسین کی جاچکی ،لاہور کی 43 فیصد آبادی کی ویکسین ہوگئی لیکن ابھی بھی 57 فیصد آبادی کو ویکسین لگنا باقی ہے۔

دوسری طرف حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیاں سخت کی تو شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے ایکسپو سینٹر آمڈ آئی،شہریوں کی تعداد بڑھنے سے ویکسین بھی ناپید ہوگئی،ایکسپو میں ویکیسن کی پہلی ڈوز صرف سانئو ویک لگائی جارہی باقی تمام ویکسین ناپید ہوگئیں دوسری جانب بیرون ملک جانے والے افراد کو فائیزر کی بورسٹر ڈوز لگانے کا بھی آغاز ہوگیا۔
 بیرون ملک جانے والے شہریوں کو موڈرنا ویکیسن نہ ملنے پر غصے کا اظہار کیا گیا،شہروں نےحکومت سے درخواست کی کہ جنہوں نے پہلی ڈوز لگوانی بیرون ملک جانے کے کیے وہ تمام ویکسین میسر کریں

دوسری جانب کمشنر لاہور سکواڈ کی رات گئے شہر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری رہی،کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کے احکامات پر اسپیشل اسکواڈ نے دکانوں ،جمز و ریسٹورنٹس پر کاروائیاں کی جس دوران ڈائننگ خلافورزی پر چائے خانہ ایم ایم عالم روڈ،اپ ٹاون باولنگ اینڈ کیفے ،نیپولی،گلوریا جینز،گائیا ریسٹورنٹس انڈور ڈائننگ پر سیل کردیے گئے۔

لبرٹی مارکیٹ کی 10 دکانیں اوقات کی خلاف ورزی پر سیل کی گئیں، ہاوڈی ،میٹرو لنک روڈ بھی ان ڈور ڈائننگ پر سیل کر دئیے گئے،کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا  کہ شہری کرونا ایس او پیز کی پابندی کریں، خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی،خلاف ورزی کے مرتکب سٹورز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer