27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) 27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ، پی ایچ اے اور ٹی ڈی سی پی باغ جناح میں گائیڈڈ ٹورز کا اہتمام کریں گے، مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود کہتے ہیں کہ لاہور کے تاریخی مقامات پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے سیاحت آصف محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب تنویر جبار، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور جواد احمد قریشی، ڈی جی آرکیالوجی اور دیگرمتعلقہ محکموں کےافسروں نے شرکت کی،مشیر سیاحت کو’ عالمی یوم سیاحت‘ کی تقریبات پر بریفنگ دی گئی۔

مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ گائیڈڈ ٹورز کے دوران باغ جناح کے تاریخی مقامات سے شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا، مغلیہ دور کے تاریخی شالامار باغ میں بھی عوامی دلچسپی کیلئے خصوصی پروگرام ہونگے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوبھی مدعو کیا جائےگا۔

آصف محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’ عالمی یوم سیاحت‘ کو سیاحت کےفروغ کے لیے اہم موقع سمجھا جائے گا۔

واضح رہےکہ ہر سال سیاحت کا عالمی دن دنیا بھر میں 27 ستمبر کو منایا جاتا ہے، سیاحت کا یہ عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کونسل کی سفارشات پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق 1970ء سے منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ سیاحت بین الا قومی برادری کے لیے ناگز یر ہے اور سیاحت سماجی، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر اندا ز ہوتی ہے۔ 

پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو ایڈونچر ٹورازم،قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے، اگر یہاں سیاحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تو سیاحت ہماری معیشت میں ایک بڑے اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer