نوکری سےبرطرف واپڈا ملازمین کالیسکو ہیڈکوارٹرز کےسامنے احتجاج

نوکری سےبرطرف واپڈا ملازمین کالیسکو ہیڈکوارٹرز کےسامنے احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: واپڈا پیغام یونین کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں لیسکو ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا،مظاہرین نے ایکسیئن سمن آباد ڈویژن حماداللہ کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا پیغام یونین اور ایکسیئن سمن آباد ڈویژن کے درمیان ہونے والی لڑائی تاحال ختم نہ ہو سکی، ملازمین نے سرکل دفتر کے بعد لیسکو ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جس کی وجہ سے افسران و ملازمین کی گاڑیاں باہر تک محدود رہیں، مظاہرین نے بتایا کہ ایکسیئن سمن آباد ڈویژن حماداللہ نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا جبکہ احتجاج کرنے پر مقدمہ بھی درج کروا دیا، ملازمین کی بحالی اور مقدمہ کے اخراج تک احتجاج جاری رہے گا۔
احتجاج کے دوران مینجر ایڈمن میاں افضل اور یونین رہنماﺅں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی، ملازمین نے احتجاج دو روز کے لئے موخر کر دیا ہے اور دھمکی لگائی ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ہیڈکوارٹرز کو بند کر دیا جائیگا اور کسی بھی آفیسر کو دفتر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer