عوام اس وقت مہنگائی، بجلی بلوں کے ستائے ہوئے ہیں، فردوس عاشق اعوان

 عوام اس وقت مہنگائی، بجلی بلوں کے ستائے ہوئے ہیں، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Firdous Ashiq Awan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی، بجلی بلوں سے ستائے ہوئے لوگوں کسی بھی صورت میں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نےپریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پارٹی سیاسی و معاشی محاذ پر استحکامدینے کے لئے وجود میں آئی ہے، عوام اس وقت مہنگائی، بجلی بلوں کے ستائے ہوئے ہیں، عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم نے سیلاب متاثرین کی بھی دادرسی کی،مہنگائی سے ستائی عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے،استحکام پاکستان پارٹی اپنے زور بازو پر میدان میں اترے گی،16 ماہ کی کارکردگی سب کو پتا ہے جنہوں نے بویا ہے وہی کاٹے ہم انکا ساتھ نہیں دے سکتے،استحکام پاکستان پارٹی واحد جماعت ہے کہ جو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے پلانگ پہلے سے ہی شروع کر دی ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چونیاں اور پاکپتن میں استحکام پارٹی نے دو جلسے کئے، استحکام پاکستان پارٹی عوام کے لئے ہراول دستہ ثابت ہوگی، جھنگ میں 13 اکتوبر کو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے، جھنگ میں استحکام پاکستان سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

 ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا سیاست کا میدان اس وقت سجنے جارہا ہے، پارٹی بھی عوامی میدان میں اپنی پنجہ آزمائی کرے گی، خودکش بمبار، ڈالر، ڈرگ مافیا کے تانے، بانے غیرملکیوں کے ساتھ جاکر جڑتے ہیں، ایپکس کمیٹی میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ  ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے اور ہماری دعائیں اور نیک خواہشات پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں،امید کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیت کر 25 کروڑ عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیری جائیں گی،انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں ہیں اور ان حلقہ بندیوں پر کسی بھی سیاسی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،حلقہ بندیوں کو چیلنج کرنا پارٹی قیادت کا فیصلہ ہو گا،حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں آویزاں ہونے 90 روز میں انتخابات ہونا آئینی طور لازم ہے،حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں آویزاں ہونے کے بعد ہی انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کا یہ فیصلہ کہ پاکستان میں جو بھی غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں انکو نکلنا ہوگا، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد پاکستان میں امن پیدا نہیں ہوتے دیتی ،آرمی چیف اور وزیرعلی کی جانب سے ڈرگ مافیا، لینڈ مافیا، ڈالر مافیا اور دیگر مافیا کے خلاف جیسے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے استحکام پاکستان پارٹی اسکا خیر مقدم کرتی ہے۔

 پریس کانفرنس میں ڈاکٹر مراد راس، چودھری ظہیر الدین، میاں خالد محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے،چوہدری ظہیرالدین نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشی تباہی پھیلانے والے انتخابات میں کس منہ سے لائیں گے،آٹا دال عوام کی پہنچ میں لائیں گے جبکہ شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔