محسن نقوی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کو سرکاری ہسپتال چلانے کی پیشکش کر دی

Rawalpindi Chamber of Commerce, Chief Minister Mohsin Naqvi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ  پنجاب محسن رضا نقوی نےراولپنڈی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کو کوئی ایک سرکاری ہسپتال چلانے کی دعوت دے دی۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راولپنڈی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ میں اکیلا کچھ نہیں میری پوری ٹیم کام کرتی ہے۔ راولپنڈی میں کمشنر اور آر پی او بہترین کام کررہے ہیں۔ 

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سرکاری اسپتالوں کو بھی پبلک سیکٹر کے حوالے کریں۔ چیمبر آف کامرس چاہے تو کوئی ایک سرکاری اسپتال اسےدے سکتے ہیں۔

 خواتین انٹرپرنیور ڈسپلے سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا چیمبر آف کامرس میں خواتین انٹرپرنیور ڈسپلے سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو وقت دستیاب ہے اس میں جو ریلیف دے سکتے ہیں دے رہے ہیں۔ تاجر برادری کو اہم منصب دے رہے ہیں۔ راولپنڈی میں سی وی ڈی لا رہے پیں۔

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو پکلی سے جوڑنے کا اعلان

 نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وہ  راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو پی کے ایل آئی کے ماتحت کررہے ہیں۔ 

محسن نقوی نے بتایا کہ وہ بزنس کمیونٹی کو مسائل سے بچانے کے لئے  ونڈو آپریشن بھی شروع کررہے ہیں۔ ایک بزنس مین کچھ کرنا چاہے تو اب وہ 36 محکموں میں نہیں جائے گا۔