دلہن کی ہیلی کاپٹر میں رخصتی؛ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

memorable marriage
کیپشن: marriage
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زندگی میں اہم فیصلہ شادی کو تصور کیا جاتا ہے کیونکہ انسان نے اپنی ساری زندگی اپنے نئے ہمسفر کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے، شادیوں میں رسم ورواج کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے, عصر حاضرشادی کو یادگار بنانے کے لئے کچھ خاص پلان کیا جاتا ہے جیسا سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  آج کل نئے جوڑے اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کے لئے مختلف انداز اپناتے نظرآتے ہیں،اگر بات پرانے دور کی جائے تو ان وقتوں میں انتظامات تو ہوتے تھے مگر اتنا ہلہ گلہ نہیں کیا جاتا زیادہ تر شادی کی تمام تقریبات کو سادگی سے سرانجام دیا جاتا تھا، دورجدید میں شادی کی تقریبات کے شروع ہونے سے اور اختتام تک  مختلف رسمیں ادا کی جاتی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر ایسی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں دلہا،دلہن یا پھر ان کے عزیز اقارب ایسی حرکات نظر آتے ہیں جن کو دیکھ کر بے اختیار ہنسی نکل آتی ہے مگر حال ہی میں پاکستانی جوڑے کی شادی سرانجام پائی،نئے شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ان کی رخصتی کسی گاڑی میں نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر میں ہوئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن ہیلی کاپٹر میں بیٹھے ہیں اور سیٹ بیلٹ بھی باندھی ہوئی ہے، ہیلی کاپٹر کا پر گھومنا شروع ہوتا ہے اور پرواز کے لیے تیار ہوجاتا ہے، اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' سویک گاڑی سے  بات آگے نکل گئی ہے اب'۔ علاوہ ازیں ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا بھی چل رہا ہے۔

شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں نے دولہا اور دلہن کی جہاز میں بیٹھے ہوئے مناظر کو  موبائل کے کیمرے میں قید کیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے بھی کئے گئے جبکہ کچھ نے اس حرکت پر نئے جوڑے پر کڑی تنقید بھی کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer