ویب ڈیسک: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے اختتام پر ایک پوسٹ اگزام انالیسز ہوگا جس میں امتحان کا پورا جائزہ سائنسی اعتبار سے لیا جائے گا جو تھرڈ پارٹی کرے گی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ سے مخاطب ہو کر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی پوسٹ اگزام انالیسز کو سرانجام دے گی، تجزیہ کرنے والے مکمل با اختیار ہوں گے تاکہ شفاف طریقے سے معائنہ ہوسکے، جو سوالات مبہم یا غیر واضح ہوں گے اُن کے مارکس دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کوئی ایسا سوال جس کے ایک سے زائد جواب درست ہوں گے، اُس کا سکور بھی طالب علموں کو دیا جائے گا۔ پوسٹ اگزام انالیسز مستند ادارے کے ذریعے کروانے سے طالبعلموں اوراُن کے والدین کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔