ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ کا بیٹا آریان خان 4 سال سے منشیات کا عادی

 Aryan Khan arrested by NCB
کیپشن: Aryan Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ورلڈ ٹاپ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان  چار سال کے عرصے سے مستقل طور منشیات لیتے رہے، ان کے خلاف کیس مضبوط، لمبی سزا ہوسکتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق آریان خان کے فون پر واٹس ایپ چیٹس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ آریان مستقل مختلف قسم کی منشیات لیتے اور استعمال کرتے رہے ہیں اور اسی رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کا یہ کہنا ہے کہ آریان خان کے خلاف کیس کافی مضبوط ہے چونکہ ان کو اب اس کیس میں کافی شواہد مل چکے ہیں۔ ان سے ضبط شدہ منشیات میں کوکین، ایم ڈی ایم اے، چرس اور ایل ایس ڈی شامل ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل این سی بی نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ این سی بی حکام نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ معروف بالی وڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لیا گیا تاہم بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹا آریان خان این سی بی کی تحویل میں ہے۔