ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معذور ٹک ٹاکر نوجوان سےمتاثر ہوکرلڑکی نے شادی کرلی

معذور ٹک ٹاکر نوجوان سےمتاثر ہوکرلڑکی نے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ٹک ٹاک نے معذور نوجوان کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھر دیئے،نوجوان کی صلاحتیوں اور ویڈیوز سے متاثر ہوکر لڑکی نے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے معذور نوجوان کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بکھر دیئے،نوجوان نے زندگی کی تلخیاں برداشت کرتے معذوری کو اپنی زندگی کے آڑے نہ آنے دیا، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عدیل کی خداداد صلاحتیوں سے متاثر ہوکر لڑکی نے کسی کی بھی پرواہ نہ کرتےنوجوان سے شادی رچالی۔عدیل کی دونوں ٹانگوں اور ایک بازو نہیں، ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر اس کی دوستی مریم نامی لڑکی سے ہوئی جو دیکھتے ہی محبت اور بھر ازدواجی زندگی میں بدل گئی۔

نوجوان ٹک ٹاکر  کی صلاحیتوں نے لاہور کی لڑکی کو اس قدر متاثر کیا  کہ اہلِ خانہ کی مخالفت کے باوجود وہ عدیل کی جیون ساتھی بن گئی۔ فیصل آباد کےرہائشی ٹک ٹاک سٹار عدیل کے 5 لاکھ فالوورز ہیں،عدیل کا کہنا ہے کہ جب میں ٹک ٹاک پر سٹار بنا تو میری مریم کے ساتھ ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدلی اور ہم دونوں نے لو میرج کر لی، مجھے مریم نے پروپوز کیا۔

مریم کا کہناتھا کہ عدیل کے ساتھ خوش وخرم ہوں، وہ بہت اچھے انسان ہیں،ان کی منفرد صلاحیتوں نے مجھے زندگی کا بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا،عدیل سے شادی کرنے پر میرے گھر والوں نے مخالفت کی کہ لڑکا معذور ہے،مریم کا کہنا تھا کہ مجھے ان کے معذور ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں نے ان کے اچھے اخلاق کی وجہ سے شادی کی۔مجھے ان سے محبت ہے اور محبت میں تو کچھ نہیں دیکھا جاتا۔

عدیل کا کہنا ہے کہ اسے ٹک ٹاک سے ملنے والی شہرت اورفالوورز سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ ٹک ٹاک نے اسے سچی محبت کی منزل پر پہنچا دیا۔15 سال کی عمر میں عدیل کی ایک ٹرین حادثے میں دونوں ٹانگیں اور بازو ضائع ہوگیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer