سٹی42: ادبی سنگت گوجرانوالہ کا ماہانہ تنقیدی اجلاس اتوار 9 نومبر کو ہو گا۔
اجلاس میں معمول کے مطابق معاصر ادیبوں اور شاعروں کی تخلیقات کا تنقیدی جائزہ لیا جائے گا۔
گوجرانوالہ کے کہنہ مشق ادیب محمود احمد قاضی جو ادبی سنگت کے صدر ہیں، اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ادبی سنگت کے سیکرٹری آغا اسلم اسد نے تمام ارکان اور ادب شناس شہریوں سے اجلاس میں شرکت کی گزارش کی ہے۔
اجلاس اتوار کو دوپہر ڈھائی بجے ڈی سی کالونی میں کاغان بلاک کے مین روڈ پر واقع ہاؤس نمبر 38 میں ہو گا جو شبیر مغل کی اقامت گاہ ہے۔
احباب راستہ معلوم کرنے اور دیگر انفارمیشن کے لئے آغا اسلم اسد سے فون 0308-6482806 پر یا واٹس ایپ 750426638-256 + پر براہ راست مدد حاصل کر سکتے ہیں۔