ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادویات کی غیر قانونی تشہیر کیس میں حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری

ادویات کی غیر قانونی تشہیر کیس میں حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ادویات کی غیر قانونی تشہیر کیس میں ڈرگ کورٹ نے حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ڈی پی او کو حکم دیا کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے حکیم شہزاد کے ضامنوں کو بھی کل طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے آج کے لیے گواہوں کو طلب کر رکھا تھا اور حکیم شہزاد و ان کے بیٹے پر فردِ جرم عائد کر دی تھی تاہم ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔