ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم انڈسٹری کے نامور پرڈیوسر ،ڈسٹری بیوٹر چودھری کامران اعجاز انتقال کر گئے

فلم انڈسٹری کے نامور پرڈیوسر ،ڈسٹری بیوٹر چودھری کامران اعجاز انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چودھری کامران اعجاز انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصہ قبل برین ہیمرج کا شکار ہوئے تھے اور ان کا علاج جاری تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

چودھری کامران اعجاز پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک معتبر اور بااثر شخصیت تھے۔ انہوں نے متعدد کامیاب فلموں کی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کی، جن میں "سلطنت" اور "بھائی لوگ" جیسی معروف فلمیں شامل ہیں۔

وہ پاکستان فلم کی مختلف تنظیموں کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے اور فلمی دنیا میں ان کے کردار کو انتہائی قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےاور انہیں پاکستانی سینما کے لیے ایک ناقابلِ فراموش شخصیت قرار دیا جا رہا ہے۔