آلودگی کی دوڑ میں لاہور پاکستان میں سرفہرست، دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا

Lahore Pollution, City42, Air quality index
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آلودگی کی دوڑ میں لاہور پاکستان میں سرفہرست، دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا

سٹی42: لاہور میں آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شہر کا موسم خطرناک ہو گیا۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
لاہور جمعہ کی شب مجموعی طور پر 344 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ پاکستان کے آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے۔
پولو گراؤنڈ کینٹ میں 478 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ، سی ای آر پی آفس 466, سید مراتب علی روڈ 450 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ۔
پاکستان انجنئیرنگ سروسز ڈی ایچ اے فیز 5 میں 418، یو ایس قونصلیٹ 344، دلوخورد فیروزپور روڈ 388 اور گلبرگ 3 میں 331 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، ماسک کے استعمال اور دھند کے دوران غیر ضروری  طور پرباہر نکلنے سے منع کردیا۔