ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بری خبر؛ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا دی گئی

The Petroleum Development Levy increase has been approved.
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ہائی پریمیم پر پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی شرط پرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے  اور ہائی اوکٹین پیٹرول پر 16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہو جائے گی۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری مؤخر کردی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اوکٹین پر 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی عائد تھی، آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ہائی اوکٹین پر فل پٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer