ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ، جاں بحق معظم کے بھائی کا بیان

پی ٹی آئی لانگ مارچ، جاں بحق معظم کے بھائی کا بیان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گزشتہ روز وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق شخص کے بھائی نے حکومت پنجاب اور عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو کسی صورت چھوڑنا نہیں ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے دوران جہاں چیئرمین پی ٹی آئی اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے وہیں معظم نامی شخص جاں بحق بھی ہوا جو اپنے بچوں کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک تھا۔ 

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص معظم کے بھائی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا بھائی نے مججے کہا کہ تم اکیلے جا رہے ہو، میں تواپنے بچوں کو بھی لیکر جا رہا ہوں، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھائی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان دی۔ان کا کہنا تھا واقعے کی فوٹیج سامنے ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب میرا بھائی نیچے گرا تو سب لوگ بھاگ گئے، بس اس کے بچے اس کے پاس موجود تھے۔

معظم کے بھائی کا مزید کہنا تھا ہمارا حکومت سے اور عمران خان سے بھی یہی مطالبہ ہے کہ یہ جو شہادت ہوئی ہے اس کا خون کبھی رائیگاں نہ جانے دیا جائے، امید ہے کہ ہمارے بھائی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer