لاہور میں بھینسوں کے باڑے ڈینگی کی وجہ بننے لگے،افسران انخلا میں ناکام

bufflo and cow
کیپشن: میوشیوں کا باڑہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)رہائشی علاقوں سے مویشیوں کا انخلا یقینی نہ بنایا جاسکا، متعدد ڈیڈ لائنز ختم، ایم سی ایل نے باڑہ مالکان کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کر دیے۔
پابندی کے باوجود شہرکی214 یونین کونسلز سے مویشیوں کا انخلا یقینی نہیں بنایا جا سکا ۔ ذرائع کے مطابق شہر کی مختلف یونین کونسلز میں قائم باڑے بھی ڈینگی لاروا کی افزائش کی وجہ بننے لگے ہیں، افسران مویشیوں کا انخلا یقینی بنانے میں ناکام ہیں، باڑوں میں کمی کی بجائے گزشتہ تین سال سے مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

راوی زون کی 34 یونین کونسلز میں مویشی رکھنےپر پابندی عائد ہے،یونین کونسلز 1سے 39 میں مویشی رکھنے پر پابندی عائد ہے،شالامار زون کی 30 یونین کونسلز،واہگہ زون کی شہری اربن یونین کونسلز،عزیز بھٹی زون کی21 یونین کونسلز،سمن آباد زون کی 29 یونین کونسلز میں پابندی کے باوجود بھینسیں موجود ہیں جبکہ داتا گنج بخش زون، علامہ اقبال زون،نشتر زون میں بھی مویشی رکھنے پر پابندی عائد ہے۔ 60 دیہی یونین کونسلز میں مویشی رکھنے کی اجازت ہے،شہری علاقوں سے مویشیوں کا انخلا یقینی بنانے کے لیے مالکان کو ایک بار پھر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں،باڑے ختم نہ کرنے پر کارروائی اور جرمانے کیے جائیں گے۔