فیصل قریشی کار حادثے کا شکار

Faisal Qureshi car accident
کیپشن: Faisal Qureshi
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی بہت سے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ فیصل قریشی پیسا ایوارڈ کی وجہ سے ان دنوں دبئی میں موجود ہیں۔ 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیصل قریشی نے سٹوری شیئر کی جس میں وہ ایک ٹیکسی میں جارہے تھے کہ اچانک گاڑی کو بری طرح حادثہ پیش آیا ہے، بعد ازاں وہ خود بھی ویڈیو میں دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتا دیا کہ خدا کے فضل سے وہ اس حادثے میں محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حادثے کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خیریت دریافت کی جارہی ہے۔

فیصل قریشی مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جو ہر دکھا چکے ہیں جن میں جہیز، دیور، آخری بارش، آنسو، مانے نہ یہ دل، عشق عبادت، میرا یقین، اندھیرا  اُجالا،سبز پری لال کبوتر، خوشبو کا گھر ، وعدہ ، آشتی، میں عبدالقادر ہوں، من کے موتی ، حیوان، مریم، میرا سائیں، رنگ لگا، زخم، بھیگی پلکیں،خلش، قید تنہائی،ادھوری عورت، میری ذات ذرہ بے نشان، بشر مومن اور مول ہیں۔