ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ان ایکشن

وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا ائی جی جیل آفس میں محکمانہ بریفنگ اور کیمپ جیل کا دورہ، قیدیوں کے لیے سہولیات، ملاقات کے طریقہ کار، کھانے اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔      

تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ کی وزارت کااضافی قلمدان سنبھالنے کے بعد فیاض الحسن چوہان کی آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ اور دیگر افسران سے ملاقات۔ آئی جی جیل خانہ جات نے فیاض الحسن چوہان کو محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعدوزیر جی جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کیمپ جیل فیروز پور روڈ کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے جیل ریفارمز کا اہم ٹاسک سونپا گیا ہے۔ تمام قیدیوں بالخصوص عورتوں اور کم سن قیدیوں کی فلاح میرا اولین ایجنڈا ہے۔ جیل سے نکلنے والے ہر فرد کو عادی مجرم سے معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے پر ساری توجہ ہو گی۔ یکساں سہولیات کی فراہمی اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ بھی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر سوشل سیکٹر کو بھی جیل ریفارمز ایجنڈے میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔       

Azhar Thiraj

Senior Content Writer