( بسام سلطان ) پنجاب کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم میں لاہور، ملتان، سرگودھا، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور چکوال شامل ہیں۔
لاہور سمیت صوبے کے چھ اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیو کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق کی وجہ سے ملتان اور لاہور کے مکمل اضلاع کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ مہم میں 28 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 11 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
انچارج پولیو پروگرام سلمان غنی کا کہنا تھا کہ حکومت ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف پورا کرے گی۔ پولیو ویکسین دنیا کی بہترین ویکسین ہے۔ والدین کو چاہیئے کہ پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ضرور پلائیں۔