سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں بارش کے باعث لاہور قلندرز ور کراچی کنگز کا میچ ساڑھے سات اوورز کے بعد روک دیا گیا ہے۔
سٹیڈیم میں وکٹ کو ڈھانپ دیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کا پہلے بھی ایک میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو چکا ہے جس کے نتیجہ میں لاہور قلندرز کو صرف ایک پوائنٹ ملا تھا۔
میچ بند ہونے سے چند لمحے پہلے لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ گری تھی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ میں محمد نعیم ساڑھے سات اوورز میں 29 گیندوں سے 65 رنز بنائے اور چھٹا چھکا مارنے کی کوشش میں لانگ آن باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو قلندرز کا مجموعہ 90 ہو چکا تھا۔
محمد نعیم کا آج سٹرایئک ریٹ 224 رہا۔