احمد منصور :افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طورخم کے نزدیک افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی.
دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان طالبان سرغنہ قہرمان ساتھیوں سمیت جہنم واصل ہوگیا ،اس کاتعلق جلال آباد سے تھا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے مؤثر اور طاقتور جواب میں افغان طالبان کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔