ویب ڈیسک :حکومتِ پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے 1 ارب ڈالر کا اے آئی فنڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فنڈ کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں اے آئی نصاب متعارف کرایا جائے گا اور مضبوط اے آئی ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا۔
حکومتِ پاکستان کا 1 ارب ڈالر اے آئی فنڈ، ڈیجیٹل معیشت میں نئے مواقع کی جانب اہم قدم
— Media Talk (@mediatalk922) March 4, 2026
حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں
حکومت کی جانب سے حال ہی میں 1 ارب ڈالر اے آئی فنڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے @AmirSaeedAbbasi @PIDEpk pic.twitter.com/3CZp50eaWB
2030 تک اس اقدام کے ذرئعے1000 طلبا کو مکمل فنڈڈ اسکا لر شپس دی جائیں گی جبکہ10 لاکھ غیرآئی ٹی افراد کو اے آئی کی تربیت فراہم کی جا ئے گی۔
ڈاکٹر ندیم جاوید کے مطابق اے آئی فنڈ نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اپس، چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور مائیکرو انٹرپرائزز میں مواقع پیدا کرے گا، جس سے وہ ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔