ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پاکستان افغانستان سرحد بند، کشیدگی عروج پر 

Pakistan Afghanistan tension, Tourkham Border closed, City42
کیپشن: طورخم بارڈر پر پاکستانی جچیک پوسٹ کی ای کفائل فوٹو۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل کا سب سے بڑا راستہ طورخم بارڈر  آج 11 ویں روز بھی بند  ہے اور بارڈر چیک پوسٹ کے ایریا میں سخت کشیدگی موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال حالات کشیدہ ہے تاہم طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کردیا گیا اور افغانستان جانے والے مسافروں کو بھی طورخم بازار سے واپس کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو پہلےہی لنڈی کوتل منتقل کیاجاچکا ہے، طورخم سرحدی گزرگاہ اور مضافات میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پاک افغان سرحد پر فورسز کے اضافی دستے تعینات ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونےسےیومیہ 30 لاکھ ڈالرز  کا نقصان ہوتا ہے۔