ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلین باؤلرز نے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل  لاہور لانے کی ابتدا کر دی

Australia vs India, Cooper Connolly, Champions Trophy, city42
کیپشن: File Photo

سٹی42:   آسٹریلیا کے فیلڈرز نے انڈین اوپننگ  بیٹرز کے دو کیچ چھوڑے جس کے بعد  پانچویں اوور کی آخری گیند پر بین دوارشوئس نے شبم گل کو کلین بولڈ کر دیا۔ اس وقت انڈیا کا مجموعہ 30 رنز تھا۔ 

آٹھویں اوور کی پانچویں گیند پر سپنر کوپر کونلی نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ انڈیا نے امپائر کی جانب سے انگلی اٹھا دیئے جانے کے بعد ری ویو لیا لیکن ری ویو میں بھی امپائر کا فیصلہ برقرار رہا۔

 روہت شرما نے آج 29 گیندوں سے 28 رنز بنائے۔ اس سے پہلے شبمن گل 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاور پلے کے 8 اوورز گزرنے پر انڈیا دو وکٹیں گنوا کر 42 رنز بنا سکا ہے۔  یہ سکور رن ریٹ کے اعتبار سے کافی ہے لیکن پاور پلے میں آسٹریلیا کا مجموعہ اس سے زیادہ تھا۔

آسٹریلیا کے  کل ٹیم میں شامل کئے گئے آل راؤنڈر کوپر کونلی نے اپنا اکاؤنٹ انڈیا کی سب سے اہم وکٹ لے کر کھولا ہے۔