ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا vs انڈیا؛  دبئی کی انڈینائزڈ وکٹ پر سمتھ اور انگلیس کی سٹڑگل جاری

آسٹریلیا vs انڈیا؛  دبئی کی انڈینائزڈ وکٹ پر سمتھ اور انگلیس کی سٹڑگل جاری

سٹی42: چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے  کیپٹن سٹیو سمتھ اور بیٹر جوش انگلیس وکٹ پر انڈین سپنرز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ 23 اوورز میں آسٹریلیا کی تین وکٹیں گریں اور 120 رنز بنے ہیں۔  سٹیو سمتھ  نے 42 رنز بنائے ہیں اور انگلیس نے 5 رنز بنائے ہیں۔ 

دبئی کی جس وکٹ پر آج چیمپئینز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل ہو رہا ہے اس کے بارے مین عام قیاس آرائیاں یہ کی جا رہی ہیں کہ یہ وکٹ غالباً انڈیا کے سپنرز کو ہی سامنے رکھ کر ان کی خاص ضرورتوں کے لئے ٹیلر کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے کیپٹن سمتھ نے کل دبئی میں اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ انڈین سپنرز کا سامنا کریں گے۔ اس کے ساتھ آسٹریلیا نے خود بھی ایک نئے سنپنر آل راؤنڈر کونولی کو ٹیم میں بلایا۔ کونولی نے انٹرنیشنل کرکٹ مین ابھی چند ہی میچ کھیلے ہیں، دبئی کی پیچیدہ وکٹ پر وہ اوپپنگ کے لئے آئے لیکن 9 گیندوں سے ایک بھی رن نہ بنا سکے اور  آؤٹ ہو گئے۔

چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کے پہلے میچ میں جب انگلینڈ نے  351 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ بنا لیا تھا تو اس جناتی ٹارگٹ کو چیز کرنے کے دوران آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلیس نے کمال استقامت کے ساتھ سینچری بنائی تھی۔ ان کی اس پرفارمنس نے آسٹریلیا کو چیمپئینز ٹرافی کے ریکارڈ مجموعے کو چیز کر کے نیا ریکارڈ بنانے میں معاونت فراہم کی تھی۔