عرفان ملک:سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبا کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کا قتلل، مقتول اور قاتل کے درمیان وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی۔
ملزم کانسٹیبل ارشد نے انویسٹی گیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا،ملزم کا کہنا پنےبیان میں کہنا تھا کہ مقتول عمران جنسی تعلق کے لئےمجبور کرتا تھا ،مقتول کے دباؤ کی وجہ سے قتل کی واردات کی ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ارشد اور مقتول دونوں نشے کے عادی ہیں ،ملزم ارشد کی 6سال قبل بیوی سے طلاق ہوگئی ،ملزم میانوالی کا رہائشی ، مقتول فیصل آباد پولیس سے برخاست ہوا ۔
جائے وقوعہ سے دونوں کے نشے کے عادی ہونے کے شواہد ملے ،ملزم کاہم جنسی پرستی سے متعلق بیان ثابت کرنے والے شواہد نہیں ملے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔