شہنشناہ جاپان کی سالگرہ، پاکستانیوں کیلئے تحفہ

شہنشناہ جاپان کی سالگرہ، پاکستانیوں کیلئے تحفہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی 63 ویں سالگرہ کا جشن کراچی میں بھی منایا گیا۔

 کراچی میں جاپانی قونصل خانے کے زیر اہتمام اس مناسبت سے تقریب نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی، تقریب میں لوگوں کی دلچسپی اس لیے بھی زیادہ تھی کیونکہ شرکا کو بتایا گیا کہ جاپان اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں آئی ٹی کی صنعت سے جڑے 8 لاکھ ہنرمندوں کا منتظر ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری تھے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی مدعو تھے تاہم انکی نمائندگی وزیرتوانائی امتیاز احمد شیخ نے کی۔ کمشنر کراچی اقبال میمن اور مختلف ممالک کے قونصل جنرل، سینئر سفارتکار، دانشور، تاجر، سیاسی شخصیات، میڈیا ٹائیکون اور صحافی بھِی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔میزبان جاپان کے قونصل جنرل اواداگیری تھے۔ انہیں کراچی میں تعینات ہوئے ابھی صرف 9 ماہ گزرے ہیں تاہم اپنے ملک کے سینئر سفارتکار ہونے کے سبب وہ اقتصادی اورثقافتی تعلقات کی مضبوطی کے لیے انتہائی فعال نظر آتے ہیں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہناتھاکہ ٹیکنالوجی میں بےمثل جاپان سے پاکستان کو ہرممکن فائدہ اٹھانا چاہیے اور جاپان کی ترقی سے سبق سیکھ کر معیشت کو اپنے پیروں پہ کھڑا کرنا چاہیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ پاکستان میں جاپان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جاپانی مصنوعات یہاں ہر گھر کا حصہ ہیں اور لوگ انکی پائیداری پر اعتماد کرتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer