"ہم آئیں اور قلندر نہ جیتیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) کبڈی چیمپئن کو بھی پی ایس ایل نے اپنے سحر میں جکڑ لیا، کپتان عرفان اور مشرف جنجوعہ لاہور قلندر کے دیوانے نکلے کہتے ہیں آج ہم آئے ہیں اس لئے قلندر نہیں ہارے.
پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں واپسی قلندر کے فاتح سے شروع ہو گئی۔ قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور لاہور قلندر کا میچ قومی کبڈی ٹیم کے کپتان محمد عرفان عرف مانا مشرف جنجوعہ اور کلیم اللہ نے سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔
قومی کبڈی ٹیم کے کپتان عرفان عرف مانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں تمام ٹیمیں اپنی ہیں لیکن میں لاہور قلندر کو سپورٹ کرتا ہوں۔ مشرف جنجوعہ اور کلیم کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہے کہ ملک میں کبڈی اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں سے ملک کے میدان آباد ہو گئے ہیں۔
قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کہنا تھا کہ امید ہے اب حکومت مستقبل میں کرکٹ کی طرح کبڈی کے کھیل میں بھی بھرپور تعاون کرے گی۔

آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی، قلندرز نے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔