ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی شاہو ؛ منشیات کی سپلائی ناکام، شراب فروش گرفتار

گڑھی شاہو ؛ منشیات کی سپلائی ناکام، شراب فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات کی سپلائی ناکام بنادی ۔ 

پولیس نے دوران چیکنگ گڑھی شاہو پُل کے قریب سے شراب فروش گرفتار کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان مسیح رکشہ پر ریلوے سٹیشن سے شراب لوڈ کر کے لا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزم کے قبضہ سے 40 لیٹرشراب کے 2 گیلن برآمد ہوئے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ایس پی چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔