ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد اعظم کی 150 ویں سالگرہ: آزربائیجان میں مقابلہ مضمون نویسی، کامیاب طالبعلموں میں انعامات کی تقسیم

قائد اعظم کی 150 ویں سالگرہ: آزربائیجان میں مقابلہ مضمون نویسی، کامیاب طالبعلموں میں انعامات کی تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آزربائیجان میں قائد اعظم کی 150 ویں سالگرہ تقریبات کے سلسلہ میں مضمون نویسی کے مقابلے کا انتظام کیا گیا ، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ 

آزربائیجان میں پاکستانی سفارت خانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ باکو نے آزربائیجان لینگوئج یونیورسٹی میں مقابلے کا انتظام کیا۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں 30 سے زائد آزربائیجانی طلبہ نے شرکت کی۔ مقابلے میں کامیاب اولین تین طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ 

پاکستانی سفارت خانہ کی ناظم الامور سارہ اعجاز نے انعامات تقسیم کئے۔ تقریب انعامات میں آزربائیجان لینگوئج یونیورسٹی کی پرو ریکٹر نے بھی شرکت کی۔ 

کامیاب طالبعلموں میں انعامات، سرٹیفکیٹ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔