سٹی 42: شہری قربانی خریداری میں مصروف ہیں جبکہ پولیس تحفظ کے لیے کوشاں ہیں ،لاہور کی 6 منظور شدہ مویشی منڈیوں میں فول پروف سکیورٹی پلان فعال کردیا گیا
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں سے احتیاط سے کاروبار کی اپیل کی ہے
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا 4ایس پیز ،6 ایس ڈی پی اوز ،6 ایس ایچ اوز منڈی سکیورٹی پر تعینات کیے گئے 54اپرسب آرڈینٹس سمیت2ہزارسےزائداہلکارڈیوٹی دےرہےہیں،مویشی منڈیوں میں پولیس سہولت وایمرجنسی ڈیسک قائم کئےگئے،نوسرباز، جیب تراش اور جعلسازوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،بینکوں، اے ٹی ایم مشینوں کے اطراف گشت بڑھا دیا گیا ہے، شہری پارکنگ کے لیے مختص مقامات کا استعمال کریں،
Stay tuned with 24 News HD Android App