ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی؛ عطا تارڑ

پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی؛ عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ذمہ داری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ 

ان خیالات کا اظہار عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا، اینکرز، صحافیوں اور میڈیا ہائوسز کا بیانیہ کی جنگ میں اہم کردار رہا ہے، پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ٹیم نے بھی جانفشانی سے کام کیا ۔ 

وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جھوٹ اور فیک نیوز کا سہارا لیا۔ انہوں نے کہاکہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ نے ہر محاذ پر پاکستان کو عزت بخشی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے مثالی یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا ۔