ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈنزکی وردی کیساتھ کیمرے منسلک، بغیر ثبوت چالان نہیں ہونگے

ٹریفک وارڈنزکی وردی کیساتھ کیمرے منسلک، بغیر ثبوت چالان نہیں ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ٹریفک وارڈنز کی وردی کے ساتھ کیمرے منسلک کردیے گئے، اب بغیر ثبوت چالان نہیں ہوں گے ۔ 

ٹریفک وارڈنزکی یونیفارم کیساتھ باڈی کیمرےلگائےجانےکےعمل کا آغاز کر دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ابتدامیں مال روڈپرتعینات ٹریفک وارڈنز کو باڈی  کیمز  لگائے گئے ہیں، باڈی کیمرے لگانےکا مقصد ڈیوٹی کےدوران چالان کرتےمکمل ثبوت رکھنا ہے۔ 

سی ٹی او ڈاکٹراطہروحید کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی کار سرکار میں مداخلت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ باڈی کیمروں کی مددسےسڑکوں پراحتجاج، جلوس ودیگر مسائل کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔