ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید قربان پر گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا ایکشن پلان تیار

عید قربان پر گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا ایکشن پلان تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : عید قربان پر گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا ایکشن پلان تیار، سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس، ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز، ڈی جی پامرا، ڈی جی فوڈ، کین کمشنر نے بھی شرکت کی.

صوبہ بھر سے فیلڈ افسران بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول احسان بھٹہ نے محکمہ فوڈ/کین کمشنر،پامرا اور مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کو مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں سپلائی اور صفائی کے انتظامات کی بھی نگرانی کی جائے، اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کرنے کیلئے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ تشکیل دیا جائے، فیلڈ افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جیو ٹیگنگ معہ تصاویر رپورٹس مرتب کریں گے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ مانیٹرنگ میں کوتاہی یا جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer