ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا نوجوان بازیاب

5 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا نوجوان بازیاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سی سی ڈی نے 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے قصور سے اغواء ہونے والے لاہور کے نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پتوکی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ تاوان کے لیے اغواء ہونے والے نوجوان کو قصور سے بازیاب کروالیا۔

پولیس حکام کے مطابق اغواکاروں نے لڑکے کی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، تاہم لڑکے کی بازیابی کیلئے سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

مغوی کے اہلِ خانہ نے کارروائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، مغوی نوجوان کو بائیس مئی کو تھانہ مصطفی آباد کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer