عرفان ملک:شہر میں ایک ماہ کے دوران قربانی کے200سے زائد جانور چوری ہو گئے۔
مویشی چوری کے 218 ملزمان کو گرفتار کر کے،161 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مویشی چوری کے35، ملزمان گرفتار ہوئے۔صدر ڈویژن سے61 اور کینٹ سے44ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔
اسی طرح ماڈل ٹاؤن سے47، سٹی سے25اور مویشی چوروں کو گرفتار کیا گیا،سول لائنز سے6مویشی چوروں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔
سی سی پی او کے مطابق قربانی کےجانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،بیوپاریوں ،خریداروں کو جیب تراشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
جعلی کرنسی سےمعصوم شہریوں کو لوٹنے والے نوسر بازوں کیخلاف سخت ایکشن لینےکاحکم دیا گیا ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App