ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:گاڑیوں کے ٹائر اتارنے والے "سنی گینگ سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور:گاڑیوں کے ٹائر اتارنے والے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین: لاہور میں ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےگاڑیوں کے ٹائر اتارنے والے سنی گینگ کو خاتون سمیت   گرفتار کر لیا۔  

 ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ نواز عرف سنی، مہتشم اور خاتون ملزمہ امبرین شامل ہیں۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 ٹائر، رم، جیک، بیٹری اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے گاڑیوں کے ٹائر اتار کر چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید کارروائیاں جاری ہیں تاکہ دیگر وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔